Showing posts with label Desiger. Show all posts

How TO Become A Designer.?

Article


آج میں آپ سے اپنا ایکس پیریئنس شیئر کرنا چاہتا ہوں جو کہ میں نے اپنی زندگی کے تجربے سے حاصل کیا ہے اور یہ میرا تھریڈ ان دوستوں کے بہت کام آئے گا جو کہ ڈیزائنر بننا چاہتے ہیں۔
------------------

ڈیزائنر کیسے بنا جاتا ہے اور اس کا مطلب کیا ہے۔؟

تو یہ ہے ہمارا آج کا ٹاپک جس پر میں یہاں پر بحس کروں گا۔
تو جی سوال یہ ہے کہ ڈیزائنر کیسے بنا جائے اور اس کا کیا مطلب ہے ڈیزائننگ کا۔؟
ڈیزائنر بننا بہت ہی آسان کام ہے ان کے لیے جن کے دماغ تیز ہوں اور وہ سوچنے کی اچھی صلاحیت رکھتے ہوں اور جن کی یاد داشت اچھی ہو۔
ڈیزائنر بننے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کو فوٹوشوپ آتا ہے اور کورل ڈرا آتا ہے السٹریٹر آتا ہے۔وغیرہ وغیرہ جو کہ ڈیزائننگ کے لیے ضروری چیزیں ہیں۔
یہ آنی چاہیئں پر ان کے آجانے سے آپ ایک ڈیزائنر نہیں بن جاتے۔
اگر آپ کو ایک اچھا ڈیزائنر بننا ہے تو آپ کو اپنی سوچ کا دائرا کار وسیح کرنا ہوگا اور اپنی دماغی صلاحیتوں کو کام میں لانا ہوگا۔
اب آپ نے دیکھا ہوگا کہ بہت سے لوگ ڈیزائنر ہیں اور بہت اچھے ڈیزائنر ہیں پر جب وہ نئے نئے ڈیزائنر بنے تھے تو وہ اپنے ڈیزائنز میں تصویروں کا استعمال نہیں کرتے تھے یعنی ان کی سوچ بس اتنی ہوتی تھی کہ ان کو ایک اچھا سا ڈیزائن بنانا ہے۔
لیکن جب وہ اور آگے جاتے تھے یعنی اور بھی اچھے ڈیزائنر بننے لگے تو وہ اپنی پوئٹری اور ڈیزائنز میں تصوریوں کا استعمال کرنے لگے اور پھر اس طرح جو بھی وہ ڈیزائن بناتے تھے وہ ہمیں سمجھ میں نا بھی آئے پر اس میں موجود تصویریں جو ہوتی تھیں وہ ہمیں اس کا ایک نقشہ بتا دیتی تھیں۔
--------------------
ہمیں یہی کام کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم اگر ڈیزائنر بننا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی سوچ کا دائرہ بڑھانا ہوگا اور پہلے تو اپنی بنائی ہوئی پوئٹری یا جو بھی ڈئزائن ہے اس کو خود غور سے پڑھنا ہوگا اور اس کی غلطیاں دور کرنی ہوں گی۔
اور پھر اس کا مرکزی خیال کیا ہے اس پر غور کرنی ہوگی اور اس خیال سے ملتی جلتی تصویریں پھر ہمیں انٹرنیٹ سے ڈاون لوڈ کرنی ہوں گی اور پھر ان کو ہمیں اس میں کسی طرح فکس کرنا ہوگا جس طرح آپ کو اچھا لگے اور اس طرح ہمیں اگر اس پر لکھی ہوئی پوئٹری یا زبان کی سمجھ بھی نہیں لگ رہی ہو گی تو اس میں لگی ہوئی تصوریں ہمیں چیخ چیخ کر اس کو سنائیں گی اس ڈیزائن کو۔
------------------------
تو یہ تھا میرا آج کا یہ آرٹیکل اس موضوع پر کے ایک ڈیزائنر کیسے بنا جائے۔
کیوں کہ آپ ان تمام سافٹ ویئرز کو تو سیکھ ہی لیں گے پر اپنی سوچ کو اچھا کرنا یعنی سوچ کا دائرہ کار بڑھانا نہیں سیکھ پائیں گے۔

اب مجھے اجازت دیں اللہ حافظ۔